لاہور (مشرق نیوز) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف سٹارز عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے 12 سال پرانی یادوں کو تازہ کر دیا۔سٹار گلوکارہ حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ میوزک انڈسٹری کے سٹار اور اداکار عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کو عاطف اسلم کے ساتھ 12 سال بعد اپنا مقبول ترین گانا ’ہونا تھا پیار‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مواحوں نے عاطف اور حدیقہ کے ری یونین کو بے حد سراہا ہے، ’ہونا تھا پیار‘ پاکستانی فلم کا مقبول ترین گانا ہے جسے مداح آج بھی پسند کرتے ہیں۔
عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی کا 12 برس بعد ری یونین
















