پنجاب، نئے سرکاری افسروں کی بھرتی کےلئے بھاری مراعات کےلئے نئے سکیل

لاہور (اپنے رپورٹر سے) نئے سرکاری افسران کی بھرتی کے لئے بھاری مراعات کے لئے نئے سکیل جاری کر دئیے گئے ،ایم پی ایس افسران کی تقرری کو وقت کی ضرورت قراردیدیا گیا اورایم پی ایس ملازمین کو موجودہ سرکاری ملازمین سے کئی گنازیادہ تنخواہ دی جائے گی۔پنجاب حکومت نے نئے مینجمنٹ پے سکیل کی منظوری دے دی جس کے بعد محکمہ خزانہ نے منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ایم پی ایس کے افسران کو اوپن مارکیٹ سے بھرتی کیا جائے گا،ایم پی ایس افسران کو ابتدائی طو رپر تین سال کے لئے بھرتی کیا جائے گا،ایم پی ایس افسران کی مدت ملازمت میں مزید دو سال کی توسیع دی جاسکے گی،ایم پی ایس ون کے آفیسر کی بنیادی تنخواہ گریڈ 21کے سرکاری ملازم کی چار بنیادی تنخواہوں کے برابر ہوگی،ایم پی ایس ون آفیسر کا ہاﺅس رینٹ ایک لاکھ ایک ہزار روپے ہوگا،ایم پی ایس ون آفیسر کایوٹیلٹی الاﺅنس 19ہزار 650روپے ہوگا،ایم پی ایس ون آفیسر کا مونیٹیائز یشن 95ہزار 910روپے ہوگا،ایم پی ایس ٹو آفیسر کی بنیادی تنخواہ گریڈ 20کے سرکاری ملازم کی تین بنیادی تنخواہوں کے برابر ہوگی،ایم پی ایس ٹو آفیسر کا ہاﺅس رینٹ 66ہزار روپے ہوگا،ایم پی ایس ٹو آفیسر کا یوٹیلیٹی الاﺅنس 8ہزار250روپے ہوگا،ایم پی ایس ٹو آفیسر کا مونیٹیائزیشن 70ہزار 430روپے ہوگا،ایم پی ایس تھری آفیسر کی بنیادی تنخواہ گریڈ 19کے سرکاری ملازم کی تین بنیادی تنخواہوں کے برابر ہوگی،ایم پی ایس تھری آفیسر کاہاﺅس رینٹ 33ہزار روپے ہوگا،ایم پی تھری آفیسر کا یوٹیلٹی الاﺅنس 5ہزار 775روپے ہوگا۔