نئے کووڈ ویرینٹ کاخطرہ،ہسپتالوں پر دباوبڑھ سکتا ہے،قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نئے کووڈ ویرینٹ کاخطرہ،ہسپتالوں پر دباو بڑھ سکتا ہے،قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی۔

قومی ادارہ صحت نے کہا ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام وسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے، نئے کووڈ 19 ویرینٹ کے نتیجے میں ملکی ہسپتالوں کی او پی ڈیز ،وارڈز پر دباو بڑھ سکتا ہے،جے این ون ویرئنٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسرے کووڈ 19 ویریئنٹس کی جگہ لے رہا ہے، فی الحال پاکستان میں جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ایڈوائزری کے مطابق کورونا سے بچاو¿ کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا ،سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے،کورونا و دیگر وائرس سے بچنے کےلئے پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں، ویکسین بھی کورونا سے بچاوکا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔