چلڈرن ہسپتال لاہور کے تعمیراتی منصوبے پر ایک فیصد بھی سست روی برداشت نہیں،جاوید اکرم

لاہور: ( ہیلتھ رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم علی الصبح چلڈرن ہسپتال لاہور پہنچ گئے،نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا دریافت کیا جس پر انہوں نے اظہار اطمینان کیا ہے۔

اس موقع پرایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو بریفنگ دی،نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے،چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی منصوبے پر ایک فیصد بھی سست روی ناقابل برداشت ہے، پنجاب کے سو سے زائد سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام کامیابی سے جاری ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ کا منصوبہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے،چلڈرن ہسپتال انتظامیہ، ایکسین اور تمام کانٹریکٹرز کو چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی کام کو ہر قیمت پر مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔