خورد برد کیس، فواد کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (بیورورپورٹ)خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیاگیا۔


فواد چودھری کےخلاف جہلم کے تعمیری منصوبوں میں خورد برد کیس پر سماعت احتساب عدالت کے جج بشیر نے کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا بینکنگ ریکارڈ منگوایا ،خورد برد کا شک ہوا ،کنٹریکٹر کو بھی 2 جنوری کو طلب کرلیا، فواد چودھری سے مزید تفتیش کرنی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کر لیں، بینکنگ ٹرانزیکشن سے مزید تفتیش کرنے میں مدد ملے گی،16 میں سے 8 کنال زمین فواد چودھری کے نام کی گئی۔

فواد چودھری نے روسٹر پر کہا کافی وقت سے مختلف روئیے دیکھ رہے ہیں، عدالت سب سے پہلے دیکھتی دائرہ اختیار سماعت کرنے کا ہے یا نہیں، میرے وارنٹ دیکھ لیں 4 الزامات لگائے گئے ،بطور وزیر کنٹریکٹرز پر اثر و رسوخ استعمال کیا، پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کا ہے ،منظوری ملی ہوئی تھی، اپنے علاقے کے لوگوں کی ڈیمانڈ حکومت تک پہنچانا مجھ پر فرض ہے، علاقے کے لوگوں کےلئے کام نہیں کروں گا تو سیاست کا کیا فائدہ؟۔

سابق وفاقی وزیر نے احسن اقبال کے نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس کا حوالہ بھی دیا اور کہانیب کا دائرہ اختیار ہی نہیں بنتا انکوائری کھول کر بیٹھ جائے، میں کیا اکبر بادشاہ ہوں جو سب پر اثر و رسوخ چل گیا؟،لگتا ہے نیب پراسیکیوشن کو تاحال تحقیقات کرنے کا موقع نہیں ملا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا جسمانی ریمانڈ کا مقصد کیس ثابت کرنا ہی نہیں بلکہ حقائق کو بھی سامنے لانا ہوتا ہے، فواد چودھری اپنے علاقے کا کام کریں لیکن قانون کے مطابق کریں اگر منصوبوں میں خورد برد ہوگی تو نیب نوٹس لے سکتی ہے، کنٹریکٹ ہوا یا نہیں ہوا کوشش تو کی گئی ۔

وکیل فیصل چودھری نے کہا بینکنگ ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہے تو عدالت کے سامنے رکھیں، مجھے بولنے دیں ورنہ میری آواز ہائیکورٹ تک پہنچ جائے گی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا بینکنگ ٹرانزیکشن تو عدالت کے سامنے رکھ دیں۔

بعدازاں احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔