پی ٹی آئی اور عمران خان کےساتھ ہوں، جاوید ہاشمی نے بڑا اعلا ن کردیا

ملتان(بیورورپورٹ)عمران خان اور تحریک انصاف کےساتھ ہوں،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بڑا اعلان کردیا۔

کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا جس کےساتھ بھی زیادتی ہو گی میں اس کےساتھ ہوں گا،قائدین مدد سے اقتدار حاصل کرتے ہیںتو پھر حکمرانوں کو ان کے مطابق ہی چلنا پڑتا ہے،حلقے کے عوام کو ووٹ اور گولی سمجھتا ،سامنے جھولی بھی پھیلا ﺅں گا، شکوے نہیں کرتا جنگ لڑتا ہوں،این اے 149کے لوگوں کو کہتا ہوں میں نے دوبارہ جمہوریت کی جھولی پھیلادی ،الیکشن بالکل فری اینڈ فیئر نہیں ہو رہے،انتخابات کے نام پر مذاق ہے،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے راستے میں آپ رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں،یکطرفہ الیکشن ہوگا۔