پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری نعیم ملتان ائیر پورٹ سے گرفتار

ملتان (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری نعیم ابراہیم کو ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم شارجہ سے واپس آ رہے تھے ،ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا،پارٹی ذرائع کے مطابق نعیم ابراہیم 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت پر تھے اور پاکپتن سے ایم پی اے ،ایم این اے کے امیدوار ہیں۔