سیاستدانوں کاووٹ حاصل کرنے کیلئے نیا حربہ،حامیوں سے حلف لینے لگے

مظفر گڑھ (مشرق نیوز)سیاستدانوں کاووٹ حاصل کرنے کیلئے نیا حربہ،حامیوں سے حلف لینے لگے۔

مظفرگڑھ میں ن لیگ کے امیدوارباسط سلطان بخاری کی حامیوں سے حلف لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،باسط سلطان بخاری پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں آئے،این اے 176 ،177 اورپی پی 272 ،273 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میںحامیوں سے حلف لیتا جاسکتاہے،باسط سلطان بخاری نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہامخالفین سیاسی قوت پرپروپیگنڈا کر رہے تھے تو سابق چیئرمینز کی خواہش پر حلف لیا،حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مو¿ثر جواب دینا تھا۔