سکھر (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے الیکشن کے قریب ہیں،ملنے والی فیلڈ میں کھیلیں گے۔
کمشنر آفس میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاانتخابات وقت پر ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی سے اتحاد حالات پر منحصر ہے، دھاندلی روکنے اور امن امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے انتخابات میں فوج کو ہونا چاہیے، فوج پر لوگوں کو اعتماد ہے، فوج کے ہوتے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوگی۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا عام انتخابات میں آپ کو سرپرائز دیں گے، پاکستان میں موجودہ ماحول کسی ایک پارٹی کے حق میں نہیں،پی پی لیڈرشپ پاکستان کیلئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے۔
الیکشن کے قریب ،ملنے والی فیلڈ میں کھیلیں گے،خورشید شاہ
















