پی ڈی ایم کےخلاف گلی محلوں میں مہم چلاوں گا، شیخ رشید

راولپنڈی (بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے گلی محلوں میں پی ڈی ایم کےخلاف گلی محلوں میں انتخابی مہم چلاوں گا،شیخ رشید اور سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کےلئے ریٹرننگ آفس پہنچے، کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا میرے اور بھتیجے راشد شفیق دونوں کے کاغذات منظور ہوگئے ، الیکشن میں بھر پور حصہ ہوں گا،کسی سے کوئی لڑائی نہیں ، میرے لیے سب قابل احترام ہیں، پی ٹی آئی والے مجھے ووٹ دیں گے،6 فروری کو ایک ہی جلسہ کروں گاقبل ازیں شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر چڑیوں کو آزاد کیا۔