اسرائیلی بمباری، متعدد فلسطینی شہید،غذائی قلت ،ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو خطرہ

غزہ،نیویارک(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)اسرائیلی بربریت نہ رکی ،العودے ہسپتال کو جانے والے راستے پر بمباری سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے، سڑک پرفلسطینیوں کی لاشیں بکھر گئیں،بمباری سے انڈونیشیاہسپتال کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا ۔

جبالیہ کیمپ پر تباہ کن بمباری نے بھی مزید فلسطینیوں کو ابدی نیند سلادیا،فلسطینی وزارت صحت کے جنرل ڈائریکٹر کے گھر پر حملے میں بیٹی شہید ،منیر البروش زخمی ہوگئے۔


دریں اثنا اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے غزہ میں شدید غذائی قلت سے ہزاروں بچوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کردیا،یونیسف نے کہاآنے والے چند ہفتوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے،غزہ میں خوراک ،صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ،علاقے میں انسانی ہمدردی کے طور پر فوری و طویل سیز فائر کی ضرورت ہے ۔