واساکا لاہوریوں کو نئے سال کا تحفہ، واٹر اور سیور بلز میں 22فیصد اضافہ

لاہور(قمر عباس )واسا انتظامیہ کا لاہوریوں کو نئے سال کا تحفہ، واٹر اور سیور کے بلز میں 22فیصد اضافہ، مرلہ کے حساب سے ٹیرف میں تبدیلی کر دی گئی، اضافے کےساتھ نئے ریٹس کا اطلاق آئندہ سال جنوری سے ہو گا، گھریلو صارفین کوکم سے کم 3مرلہ کے 1012روپے ،40مرلہ کے 9ہزا ر668اور کمرشل کو A1 2کو 1300روپے ،H34کو 38636 روپے ادا کرنا ہوں گے۔


واسا انتظامیہ کی جانب سے مالی خسارے کو کم کرنے کی خاطر مرحلہ وار کمرشل اور گھریلوصارفین کے بلز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے مالی مسائل میں اضافہ پیدا کیا جا رہا ہے اس حوالے سے واسا انتظامیہ نے بلز میں اضافہ کرنے کی روایت کو برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے، پہلے جولائی 2023میں 200فیصد اضافہ کیا گیا تھا اس کے بعد گھریلو صارفین کو ہر 3ماہ کے بعد 100روپے سے 200روپے سے زائد تک اضافہ کیا جارہا ہے اور کمرشل صارفین کے بلز میں بھی اضافہ اس کی نوعیت کے مطابق کیا جارہا ہے ،واسا انتظامیہ کی طرف سے مبینہ طور پرنئے سال کی آمد پر جنوری میں اضافہ کرنے کی خاطر ٹیرف میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس میں گھریلو صارفین کے بلز میں 22فیصد اور کمرشل صارفین کے بلز میں 22 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے گھریلو صارف کو اضافہ سے قبل موجودہ بل جو کہ 3مرلہ تک کا ہے 827روپے ادا کرنا پڑ رہا تھا اس میں 185روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

بلز کی ادائیگی 1012روپے کرنا ہو گی،3سے 5مرلہ 1059روپے سے 1295روپے 5.1مرلہ سے 7مرلہ کا 30یوم کا موجودہ بل 2167روپے 437 اضافہ کے بعد 2504روپے 7.1مرلہ سے 10مرلہ کا موجودہ ٹیرف کے مطابق بل کی ادائیگی 2717روپے نئے ٹیرف کے مطابق 580روپے اضافہ کے بعد 3297روپے کر دی گئی ہے، 10.1مرلہ سے 15مرلہ کا موجودہ بل 3366روپے 723روپے اضافہ کے بعد 4089روپے 15.1مرلہ سے 20مرلہ کا موجودہ بل 5291روپے 1147روپے اضافہ کے بعد 6437روپے ادا کرنا ہو گا 20.1مرلہ سے 40مرلہ کا موجودہ بل 6590روپے 1432روپے اضافہ کے بعد 8022روپے 40.1مرلہ سے دیگر مرلہ کا موجودہ بل 7939روپے 1729روپے اضافہ کے بعد 9668روپے نئے سال کے تحفہ کی مد میں ادائیگی کرنا ہو گی اسی کمرشل صارفین A1سے 20تک کا موجودہ بل 1080روپے 220روپے اضافہ کے بعد 1300روپے A21کاموجدہ بل 3338روپے 717روپے نئے اضافہ کے بعد 4053روپے B22کا موجودہ بل 5425روپے 1176روپے اضافہ کے بعد 6601روپے C23کا موجودہ بل 7515روپے اضافہ 1636روپے کے بعد 9151روپے D24کا موجودہ بل 10538روپے اضافہ 2300روپے کے بعد 12835روپے کمرشل E31کا موجودہ بل 13558روپے نئے اضافہ2965روپے کے بعد 16523روپے F32کا موجودہ بل 19598روپے میں 4294روپے اضافہ کے بعد 23892روپے G33کا موجودہ بل 25640روپے جبکہ نئے ٹیرف کے مطابق 5623روپے کے اضافہ کے بعد 31263روپے اور اسی طرح H33کا موجودہ صارف سے وصول کرنے والا بل 31683روپے نئے ٹیرف میں 6953روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد نئے سال کی آمد کی خوشی میں 38636روپے ادا کرنا ہو گا۔

واسا ترجمان کے مطابق عرصہ دراز سے واسا لاہور کی جانب سے گھریلو اور کمرشل صارفین سے بجلی اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود صارفین سے مناسب واٹر اور سیور کے بلز وصول کیے جا رہے تھے جس سے محکمہ کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس حالات سے نمٹنے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے نگران حکومت پنجاب سے ٹریف میں اضافہ کرنے کی التجا کی جس پرنگران حکومت کی جانب سے واسا انتظامیہ کو ٹیرف میں تبدیلی کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد واسا لاہور کی جانب سے منظوری کے مطابق مرحلہ وار اضافہ کیا جا رہا ہے گھریلو صارف کی بجائے کمرشل صارفین کے ٹیرف میں اضافہ کی منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے ۔