لاہور ( خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں 2600کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کے 104 پراجیکٹس کی منظوری دےدی۔
محسن نقوی کی زیر صدار ت خصوصی اجلاس ہوا،روڈزبحالی پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی،محسن نقوی نے کہا سڑکوں کی تعمیر وبحالی اور توسیع پراجیکٹ کی تکمیل عوام کی ناگزیر ضرورت ہیں، روڈز کی تعمیرومرمت اور بحالی سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی ہو گی بلکہ ٹریفک میں بھی روانی ہو گی۔
سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل انور نے سڑکوں کی تعمیر وبحالی پر پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاایک سال سے 104سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کے پراجیکٹ زیر التوا تھے، ایک سال سے بھی کم عرصے میں روڈز کے 104 پراجیکٹس کی تکمیل ایک ریکارڈ ہو گی، صوبے کی 104 سڑکوں کی تعمیر وتوسیع اور بحالی پراجیکٹس پر تقریباً150ارب لاگت آئے گی، روڈز کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کےلئے ہر ضلع ، ڈویژن میں خصوصی کمیٹی مانیٹرنگ کررہی ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں اہم روڈز کی تعمیر کے 9پراجیکٹ مکمل ہوچکے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا مختلف اضلاع کی 33 شاہراہیں تیز ی سے زیر تکمیل ہیں ،جلد مکمل ہوجائیں گی،مزید 39سڑکوں کےلئے اضافی فنڈز مہیا کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے،روڈز کے 6پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















