میلبرن: () مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے میلبرن کی پچ دیکھ کر پاکستان جیسا احساس ہو رہا ہے، امید ہے دوسرے ٹیسٹ میں پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔
میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز بولنگ اچھی نہیں ہوئی، پہلی اننگز میں زیادہ رن بنے وہیں سے میچ نکل گیا تھا۔
سعود شکیل نے کہا بولر نئے تھے ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، بدقسمتی سے خرم شہزاد انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے، میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے۔
میلبرن میں پرتھ والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے: سعود شکیل


















