راولپنڈی: ( ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے۔
چوہدری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور وہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔
چوہدری نثار کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان، کاغذات حاصل کرلیے
















