اسلام آباد(بیورورپورٹ)کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک ناجی بن حسین نے کہا ہے عام انتخابات میں عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناجی بن حسین نے کہاپاکستان کوانسانی وسائل میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مالی وسائل کا مسئلہ نہیں، فنڈز کے حصول کےلئے پالیسیوں میں بڑی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے،پاکستان کو سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے، قلیل مدتی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات سب سے بڑا خطرہ ہے، چائلڈ سٹنٹنگ، غذایت، پانی اور سینیٹیشن پر بھی توجہ دینا ہوگی،پاکستان کو زراعت ،رئیل سٹیٹ سمیت دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔
الیکشن میں عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں:کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک

















