لاکھوں نان فائلرز کو نوٹس ،عدم ادائیگی پر پہلے سم بلاک پھربجلی وگیس کنکشن منقطع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ٹیکس نیٹ اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کیلئے مرتب کردہ منصوبے پر عملدرآمد شروع ،ایف بی آر نے 7لاکھ سے زائد نان فائلرز کو نوٹس جاری کر دئیے،ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پہلے سم بلاک پھر بجلی وگیس کنکشن منقطع کیے جائیں گے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی رہنمائی کے بعد جاری کیے گئے ،ٹیکنیکل ٹیم کو آگاہ بھی کردیا گیا ،نان فائلرز کو نوٹس بینکوں ،بجلی بلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائے گئے۔

نوٹس میں کہا گیافوری طور پرگوشوارے جمع کرائیں،نوٹس کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی پہلے مرحلے میں موبائل فون سم بلاک کی جائےگی، دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی ،گیس کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے۔