پاکستانی، قطر کمپنیاں سرمایہ کاری اور ہنر مندی میں اشتراک کریں: ڈاکٹر عمر سیف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور قطر کی کمپنیاں سرمایہ کاری اور ہنرمندی میں اشتراک کریں۔ وزیر آئی ٹی عمر سیف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے دوحہ میں پاک قطر آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کی ۔پاکستانی وفد میں سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نمائندگان شامل ہیں۔پاکستان سافٹ ویئر ہاو¿سز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان اور 30 آئی ٹی کمپنیوں نے بھی دوحہ میں ہونے والی پاک قطر کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد پاکستان اور قطر کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے تعلقات کو فروغ دینا ہے، قطری حکام اور بزنس گروپس سے ملاقاتیں جاری ہیں، نتائج نہایت حوصلہ افزاءہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی ہنر مند، کمپنیاں عالمی طور پر تسلیم شدہ ہیں، پاک قطر ڈیجیٹل تکنیکی ماحولیاتی نظام کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکتا ہے۔