لاہور (مشرق نیوز) نامور ماڈل و اداکار سویرا شیخ نے کہا ہے کہ اداکاری اورماڈلنگ میرا شوق ہے لیکن میری پہلی اور آخری تر جیح طب کا شعبہ ہے جس کے ذریعے میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق تھا اور میںنے اپنے عزم کے ذریعے اس شوق کو پورا کیا ۔ میرا اصل شعبہ طب کا شعبہ ہے جس کے ذریعے دکھی اور ضرورتمند انسانیت کی خدمت کرنے کی خواہش رکھتی ہوں ۔ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں عبد الستار ایدھی کیساتھ ملکر انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرتی مگر افسوس کہ ان کی زندگی میں میرا یہ خواب پورا نہ ہو سکا مگر میرے جذبے میں کسی طرح کی کمی نہیں آئی۔
اداکاری ،ماڈلنگ میرا شوق ،پہلی اور آخری تر جیح طب کا شعبہ ہے: سویرا شیخ
















