اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)اوگرا نے ایل پی جی بم گرادیا،قیمت3.82روپے کلو بڑھادی،نئی قیمت254.86روپے کلو مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر بھی 45 روپے مہنگا ہوگیا،شہریوں نے اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا گیس نہ آنے سے ایل پی جی پر گزارہ کررہے ہیں،مہنگائی نے پہلے ہی جینا دوبھر کر رکھا ہے،قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے۔
اوگرا نے ایل پی جی بم گرادیا،3.82روپے کلو مہنگی
















