عمران کی اہلیہ،بہنوں میں اختلافات،بشریٰ کی لطیف کھوسہ کےساتھ مبینہ آڈیو لیک

لاہور (خبر نگار)عمران کی اہلیہ،بہنو ں میں اختلافات،بشریٰ کی لطیف کھوسہ کےساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،مبینہ آڈیو میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

آڈیو میں بشریٰ کو کہتے سنا جا سکتا ہے وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ عمران کی بہنیں بھی ساتھ تھیں بلکہ ہماری تو اچھی خاصی ہو گئی تھی ،لطیف کھوسہ کہتے ہیں اچھا اچھا،بشریٰ نے کہاوہاں کافی ایشو کھڑا ہو گیا تھا تو میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں، بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیامیرے تو سارے کیسز وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہوں گے جو میں نہیں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہو رہا ہے تو میں انہی کو دوں گی۔

لطیف کھوسہ کہتے ہیں چلیں، بہر کیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے، اصل میں ہوا یوں، بشریٰ لطیف کھوسہ کی بات کاٹ کر کہتی ہیں انہوں نے کہا اس نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی ہے سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی اتنی ہمت ہو تو میں نے آگے سے کہا ان کو کیا ضرورت تھی تینوں اٹھ کر آفس چلی جائیں؟۔

بشریٰ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں پوچھنے گئیں تھیں آپ نے زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں، وہ بہت زیادہ بولیں تو میں نے خان صاحب سے کہا نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں تو پھر میں اٹھ کر آ گئی،لطیف کھوسہ جواب میں کہتے ہیں بہر کیف پتہ نہیں ان کو کیا مسئلہ ہے، بشریٰ نے ایک بار پھر لطیف کھوسہ کی بات کاٹتے ہوئے کہا وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی اہلیہ نے کہا تم لوگ جا کر ملو، میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی، پھر میں خاموش ہو گئی۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا میں بدتمیزی کرنے والا ہوں ہی نہیں، میں نے یہ ضرور کہا دیکھیں بار بار آپ ضد مت کریں، جس طرح سے میں مناسب سمجھتا ہوں مجھے کرنے دیں، اسی بات پر انہوں نے کہا جی بدتمیزی کی ہے، میں نے کیا بدتمیزی کرنی تھی،مبینہ آڈیو میں بشریٰ کہہ رہی ہیں نہیں جی اب میں آپ کو بتاتی ہوں انہوں نے یہ نہیں کہا وہ اس پٹیشن کےلئے گئی تھیں، وہ کہتی ہیں یہ تو ہے ہی جھوٹ ہم تو ان سے ویسے ہی ملنے کے لیے گئے تھے، ہاں آگے ان کا رویہ، کہتی ہیں انہوں نے خان صاحب کے حوالے سے سائفر کے حوالے سے، تمہارے حوالے سے 9مئی کے حوالے سے اتنا برا بولا۔

دریں اثنا لطیف کھوسہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کلائنٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو لیک کرنیوالوں کو شرم آنی چاہیے، لطیف کھوسہ نے کہا جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کون آڈیو لیک کر رہا ہے؟ وہ لوگ آ کر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔