نوازکی قیادت میں پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے‘مریم

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نوازنے کہا ہے نواز شریف کی قیادت میں پھر پاکستان، نوجوان اور خواتین کی ترقی کا سفر شروع کریں گے، خواتین، نوجوانوں کےلئے تعلیم، صحت ،روزگار کے 3 نکات پر پالیسی بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے یوتھ اور وومن ونگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

مریم نواز نے کہا ن لیگ نوجوانوں ،خواتین کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے،ہر سطح پر نمائندگی بڑھائیں گے، نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں ،خواتین کی ترقی کےلئے ہمیشہ سے بڑھ کر اقدامات کریں گے،ترقی، روزگار اور ہنر مند بنانے کےلئے تاریخی پیکیج دیں گے۔

دریں اثنا قائد ن لیگ نواز شریف نے انتخابی منشور کے ابتدائی نکات کی منظوری دے دی،لیگی ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر 15 اہم نکات منشور میں شامل کئے گئے ، منشور کے اہم نکات میں عدالتی نظام میں اصلاحات سرفہرست ہیں، آئینی اصلاحات، گڈ گورننس، پولیس اصلاحات منشور کا حصہ ہوں گی، موجودہ معاشی چیلنجز کا حل اور روڈ میپ دیا جائے گا،مریم اورنگزیب نے کہاپارٹی کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے۔