اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں 70 ارب منی لانڈرنگ کی ذمہ داری بینکوں پر عائد کر دی۔
سینٹ کمیٹی کے اجلاس میں کسٹمز حکام نے سولر پینل کی امپورٹ کی آڑ میں 70 ارب منی لانڈرنگ کی ذمہ داری 6 نجی بینکوں پر عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا سٹیٹ بینک نے بھی بینکوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی،6 مقامی بینکوں نے مشکوک ترسیلات کو روکنے کیلئے درکار شرائط پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا،سینٹ کمیٹی نے مرکزی بینک سے آئندہ اجلاس میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
سولر پینل کی آڑ میں6 نجی بینک منی لانڈرنگ کے ذمہ دار

















