18 ویں ترمیم دھوکہ ہے،ایم کیو ایم،رول بیک نہیں کرنے دیں گے،اے این پی

کراچی،کوئٹہ (بیورورپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ کے کنونیئر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے 18ویں ترمیم دھوکہ ہے،عام سندھی نہیں جاگیرداروں کو فائدہ پہنچا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کراچی شہر کے وسائل، مینڈیٹ کو لوٹنے نہیں دیں گے، پاکستان کا آئین آمروں، جابروں کا تحفظ کرتا ہے، پاکستان کو ایک بہترآئین دیں گے، یہی منشور اور شرط ہوگی، جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہ پہنچنے جمہوریت نامنظور، کورنگی سے نئے سفر کا آغازکریں گے، وسائل اور طاقت کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہئے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہاکسی کو 18 ویں ترمیم رول بیک نہیں کرنے دیں گے، کنٹرولڈ الیکشن کسی صورت منظور نہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا سب ملکر علاقے ،عوام کی خدمت کریں گے، سیاسی ماحول کو دیکھتے ہوئے ہر کسی کی خوشحالی کی امید اے این پی ہے، اسفندیار ولی کا پیغام ہے ہزاروں لوگ سرخ جھنڈے تلے متحد ہوں، ملک میں سیاسی و معاشی بحران ہے،قوم میں بیداری کی ضرورت ہے،صاف و شفاف الیکشن ہونا ضروری ہے، الیکشن تمام مسائل کا حل ہے، 18ویںترمیم کو ختم نہیں ہونا چاہئے، صوبوں کو مستحکم کرکے وفاق کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔