نگراں وزیرصحت پنجاب کا اپنے اعضاءبعد از مرگ عطیہ کرنے کا اعلان

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اعضاءبعد از مرگ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر، ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پی کے ایل آئی میں گردوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ ہونیوالے نارروال کے 35 سالہ رہائشی عمر خیام سے ملاقات بھی کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ راولپنڈی کی رہائشی بیگم اختر رخسانہ نے اپنے اعضاءعطیہ کرکے تین انسانوں کی جان بچائی ہے۔ سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج خاتون مریضہ کو برین ڈیتھ ڈیکلیریشن کے بعد سفاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ مریضہ کی خواہش کے مطابق ان کے اعضاءتین انسانی جانوں کو بچانے میں کارآمد ثابت ہوئے۔ ڈاکٹر فیصل ڈار کی سربراہی میں ٹرانسپلانٹیشن کا عمل کامیاب ہوسکا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ خدمت انسانیت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ٹرانسپلانٹ ہونے کے بعد تینوں مریض الحمداللہ صحت یاب ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈا¶ن کا حکم دیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اللہ پاک اپنے اعضاءعطیہ کرکے تین انسانی جانوں کو بچانے والی خاتون بیگم اختر رخسانہ کے درجات بلند فرمائیں۔ بعداز مرگ اپنے اعضاءعطیہ کرنے والی خاتون نے تین انسانوں کی جان بچا کر انسانیت کی عظیم خدمت کی ہے۔ دریں اثناءپروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں واٹر ایڈ پاکستان کی جانب سے منعقدہ آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر واٹرایڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عارف جبار خان، پارلیمنٹیرینز اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ صاف پانی پینا ہم سب کا بنیادی حق ہے۔ صاف پانی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی لانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر واٹر ایڈ پاکستان کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور واٹرایڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عارف جبار خان سے یادگاری شیلڈ بھی وصول کی۔