اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے) سابق وزیر وقار احمد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کر دیا، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختونخوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں سابق سینیٹر وقار احمد اور امیر مقام کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک دی ،شہباز شریف نے سینیٹر وقار اور امیر مقام کا شکریہ ادا کیا ،رہنماﺅں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا۔
شہبازشریف نے کہانواز شریف کی قیادت میں ن لیگ ہمیشہ قوم کے اعتماد اور توقعات پر پورا اتری ہے، معاشی خود انحصاری کےلئے سیاسی استحکام اور قومی کاوش درکار ہے، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے،پاکستان اور عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے، پاکستان کے معاشی مفادات کا تقاضا ہے کہ سیاسی استحکام سے بحرانوں کا مقابلہ کیا جائے، سینیٹر وقار احمد نے 16 ماہ کے دوران وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف کی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوششوں کو بھی سراہا بعد ازاں سابق سینیٹر وقار احمد خان نے (ن )لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ۔
دریں اثنا سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، گزشتہ روز سابق ارکان اسمبلی مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا، سردار اویس لغاری، شیخ فیاض الدین اور میاں امتیاز بھی موجود تھے۔
شہباز شریف نے مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم اور سید باسط سلطان بخاری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارک دیتے ہوئے کہان لیگ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوام کو معاشی ترقی کا تحفہ پیش کرےگی، ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی اور نمائندہ جماعت ہے، وفاق پاکستان کی نمائندگی، مظبوطی اور ترقی پاکستان مسلم لیگ ن کا مشن ہے، نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور اکائیوں کے وسائل میں اضافہ اور مسائل کا حل مسلم لیگ(ن) کی شاندار روایت رہی ہے، انکی شمولیت سے عوام کو مسائل سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، ان شااللہ۔ مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















