لاہور (مشرق نیوز) فحاشی کو جواز بنا کر عائد کی گئی پابندی کو دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود الحمرا میں ڈراموں کا سلسلہ شروع نہ ہو سکا۔ پنجاب حکومت نے دو ماہ قبل فحاشی کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے صوبہ بھر میں سٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کر دی تھی ۔ چند روز بعد ایس او پیز بنا کر پرائیویٹ تھیٹر زپردوبارہ سے اسٹیج ڈرامہ کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی تاہم سرکاری سطح پر چلنے والے الحمرا ہال مال روڈ اور قذافی اسٹیڈیم میں سٹیج ڈراموں کی تاحال اجازت نہیں دی گئی ۔ الحمرا میں کام کرنے والے اداکاروں اور ہنر مندوںکا کہنا ہے کہ جب سے الحمرا میں سٹیج ڈرامے بند ہوئے ہیں ہم اس وقت سے بیروزگار ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے الحمرا میں بھی سٹیج ڈرامے پیش کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہمارے بچوںکا روزگار بحال ہو سکے ۔
دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود الحمرا میں ڈراموں کا سلسلہ شروع نہ ہو سکا
















