لاہور(خبر نگار)تحریک انصاف نے کہا ہے نواز شریف اور امریکی سفیر کی ملاقات سازش کا تسلسل ہے ،اعلامیے کے بعد سازش اپنی مکروہ و نفرت انگیز شکل و صورت کےساتھ پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ۔
امریکی سفیر سے ملاقات کے اعلامیے میں سفیر موصوف کی جانب سے عوامِ سے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کو قائدانہ کردار دے کر اپنے بھرپور اعتماد سے نوازنے کی توقع سفارتی آداب، دوطرفہ تعلقات، عالمی قوانین و منصب سفارتکاری کے بنیادی قواعد و ضوابط سے سنگین انحراف اور قابل وضاحت معاملہ ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہاالیکشن کمیشن اعلامیے کے مندرجات کا فوری نوٹس لے اور دفتر خارجہ کے ذریعے امریکی سفاتخانے ،انتظامیہ سے وضاحت طلب کرے۔
نواز،امریکی سفیر ملاقات سازش کاتسلسل ہے،پی ٹی آئی
















