پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے سالانہ اربوں ڈالر نقصان

کراچی(بیورورپورٹ)پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے سالانہ اربوں ڈالر نقصان ، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیاپاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے انتہائی رسک والے ممالک میں شامل ہے،2022کے سیلاب سے پاکستان میں3کروڑ لوگ متاثر ہوئے ،2000سے پاکستان میں ہرسال موسمیاتی تبدیلی2ارب ڈالر کا نقصان کررہی ہے،ہرسال500افراد قدرتی آفات ،موسمیاتی تبدیلیوں سے ہلاک ہو رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا موسمیاتی تبدیلیاں زراعت ، انفرااسٹرکچر کو تباہ کررہی ہیں، 2050تک پاکستانی معیشت قدرتی آفات سے9فیصد تک متاثر ہوسکتی ہے۔