حویلی لکھا( طارق علی رضا )حویلی لکھا میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کی بھرمار۔پرنٹ ریٹ سے زائد قیمت پر ادویات کی سرعام سیل عروج پر جاپہنچی۔
حویلی لکھا و گردونواح میں سینکڑوں میڈیکل سٹور کام کر رہے ہیں جن میں سے اکثریتی مالکان میڈیکل سٹورز کا میڈیکل سے دور نزدیک کا بھی واسطہ نہ ہے ایسے دولت مند اونرز نے لائسنس سالانہ کرایہ پر حاصل کر رکھے ہیں اور دھڑلے سے اسسٹنٹ فارما سسٹ کی غیر موجودگی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر قانون کو پاﺅں کی ٹھوکر پر رکھے میڈیکل سٹور چلائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معروف سماجی راہنماءعمران احمد چوہان نے کہا کہ بعض فارمیسیوں پر فارماسسٹ بھی موجود نہیں مگر مجبور عوام کی کھال اتاری جا رہی ہے بعض میڈیسن پر قیمت کچھ لکھی ہوتی ہے مگر میڈیکل سٹور اونر مریض کے ورثاءکی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے من مرضی کے ریٹ پر میڈیسن فروخت کرتے ہیں ۔
عمران احمد چوہان نے کہامیڈیکل سٹوروں سے آسانی کے ساتھ نشہ آور گولیاں،سیکس کے کیپسول دستیاب ہو جاتے ہیں جسکے کے لیے ڈاکٹر کی پرچی لازمی نہیں اس لیے کئی خواتین و مرد،نوجوان خود کشی کے لیے نشہ آور گولیاں کھا لیتے ہیں مگر قانون کی لاٹھی نے کبھی میڈیکل سٹور مالکان کا مزاج پوچھنے کی جسارت نہیں کی۔انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
حویلی لکھا میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کی بھرمار،گرانفروشی کی شکایات عام

















