اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کی مشروط اجازت دےدی

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دےدی،اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب میں کہا ہے جس عورت کو سفر اور حج فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کےلئے جا سکتی ہے، کونسل نے اپنی رائے دی کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے، فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے تاہم عورت کے والدین موجود ہونے یا شادی شدہ ہونے کی صورت میں ان کی اجازت لازمی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔