ماحولیاتی تبدیلیاں،340 ارب ڈالر درکار ہیں،شمشاد اختر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے7 سالوں میں 340 ارب ڈالر درکارہیں،ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہا ماحولیاتی تحفظ کےلئے پاکستان کو بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے، پاکستان کی کمپنیاں بین الاقوامی سطح پرفنانسنگ حاصل کرسکتی ہیں، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان بنا لیا ، تمام وزارتوں کو کلائمنٹ منصوبوں پرخرچے کی منصوبہ بندی کا کہا ہے، پاکستان کوعالمی مارکیٹ سے مہنگے قرضے مل رہے ہیں، قرضے مہنگے ہونے کے باعث پلان موخر کردیا ہے، قرضوں و سود کی ادائیگیوں پر75 فیصد ریونیو خرچ ہوتا ہے۔

نگران وزیر خزانہ نے کہا حالیہ کاوشوں کے باوجود ماحولیاتی مسائل و بحرانوں سے متاثر ہونے کاخطرہ ہے، عالمی بینک ،ایشیائی ترقیاتی بینک کےساتھ ملکر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، کم آمدنی والے ملکوں کو ماحولیاتی مشکلات میں سرفہرست رکھا ہوا ہے،پاکستان کےلئے قرضوں پر ڈیفالٹ کا آپشن نہیں ۔