استنبول (مشرق نیوز) پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں، پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہاﺅسز کی جانب سے بنائے جانے والی ویب سیریز ”فاتح القدس صلاح الدین ایوبی“کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔ویب سیریز کے شریک پروڈیوسراور اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں تاریخ کو بار بار جاکر دیکھنا چاہئے۔صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی سریز کا آغاز13 نومبر کو ترکیہ کے صدر طیب اردوان ایوان صدر میں خود کریں گے اس کے بعد 16 نومبر کو ہم کراچی میں ایک تقریب کے ذریعے اس کا آغاز کیا جائیگا۔تاہم عدنان صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام پر ٹریلر ریلیز کیا گیا تو پاکستانی مداحوں نے یہ سوال اٹھایا کہ پورے ٹریلر میں پاکستان اداکار کہاں ہیں ؟نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔
ویب سیریز ”فاتح القدس صلاح الدین ایوبی“کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری
















