لاہور (خبرنگار+ ہیلتھ رپورٹر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی تو نگران حکومت کیسے غیرقانونی و غیرآئینی عمل کرسکتی ہے، ہر سیاسی جماعت کو مکمل اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، ووٹ دینے کےلئے جتنے آپ بے چین ہیں اتنا میں بھی ہوں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں، کیا دیگر پہلوﺅں کو نظرانداز کردیں؟ ۔
تاثر غلط ہے افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جا رہا ہے بلکہ غیرقانونی رہائش پذیر تارکین وطن کو واپس ممالک میں بھیجا جائیگا، آئی ایم ایف کا وفد 2 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا ،ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کےلئے اہم پلیٹ فارم ہے، مذہبی سیاحت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے، آنےوالے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میوہسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا دورہ پنجاب میں حکومت کے بہت سے منصوبوں پر آگاہی ملی، تہذیب و ثقافت کے فروغ کےلئے پنجاب حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، شاہی قلعے کی ثقافتی ورثے کی بحالی خوش آئند ہے۔ مذہبی سیاحت کے فروغ کےلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، توقع ہے دیگر صوبے بھی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ پنجاب حکومت کو جہاں ضرورت ہوگی وفاق مدد فراہم کریگا۔
وزیراعظم نے کہا دنیا کا کوئی بھی ملک غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا، تارکین وطن کو واپس ممالک بھیجنے کا مقصد کسی کی املاک پر قبضہ کرنا یا ہتھیانا نہیں، کسی بھی دوسرے ملک کا شہری قانونی طور پرویزہ لےکر پاکستان آسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاووٹ دینے کیلئے جتنے آپ بے چین ہیں اتنا میں بھی ہوں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں، اپنے طور پر الیکشن کمیشن کو ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرا دی، الیکشن کمیشن سے تاریخ پوچھنا مناسب نہیں ہوگا، جہاں جہاں ہمارا کردار ہے ادا کرتے رہیں گے، حلقہ بندیاںالیکشن کمیشن کا مخصوص طریقہ کار ہے جس پر مکمل عملدرآمد کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، اپنے عمل کے ذریعے دوسروںکےلئے مثال بننا ہے۔ نگران حکومت کوئی غیرقانونی و غیرآئینی اقدام نہیں کریگی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاپاکستان اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے، موجودہ بحران میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہئے ،ہر محاذ پر فلسطین کےلئے آواز اٹھائی، پرانا حل طلب عالمی تنازع اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، پاکستان جہاں جہاں ممکن ہو گا اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہیگا۔ وزیراعظم نے مزید کہا الیکشن کمیشن نے تاحال پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگائی تو نگران حکومت کیسے ایسا عمل کر سکتی ہے، پابندی لگانا حکومتی اختیار ہے نہ قانون اجازت دیتا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے اس سے زیادہ میں کیا لیول پلیئنگ فیلڈ کی یقین دہانی کراﺅں؟ ۔
پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ کیے جانے کے سوال پرنگران وزیراعظم نے کہا مجھے لگتا ہے آپ مجھے وزیراعظم نہیں چیف الیکشن کمشنر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، میں کون ہوتا ہوں انتخابی نشان کی الاٹمنٹ پر یقین دہانی کراﺅں؟ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، سمگلنگ ملکی معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،نگران حکومت کے بروقت و موثر انتظامی اقدامات سے سمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کویقینی بنادیا، آنےوالے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی ۔
دریں اثنا انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے پہلے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہانگران حکومت معاشی استحکام و ترقی کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کی سکتی ،شعبے کی بہتری کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا، آئی ٹی کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، سی پیک منصوبے سے پاکستان نے ترقی کی منزلیں طے کیں، زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، شعبے میں جدید ٹیکنالوجی و ریسرچ کو اپنا کر خودکفیل بنایا جاسکتا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ،خوش قسمتی سے پاکستان میں نوجوان کی تعداد بھی زیادہ ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کا رلانا ہوگا۔
مزید برآں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ملاقات کی، دونوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا،گورنرنے کہا یونیورسٹیاںہائر ایجوکیشن کمیشن کی سالانہ فنڈنگ میں کمی کے باعث خسارے کا شکار ہیں، وفاق ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیوں کی فنڈنگ میں اضافے اور مالی معاملات میںبہتری لانے میںمدد کرے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا وفاقی حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہونے بالخصوص معاشی ترقی کےلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں زیر تعمیر امامیہ کالونی شاہدرہ فلائی اوور، رنگ روڈ کے زیر تعمیر جنوبی حصے (ایس ایل تھری)کا دورہ کیا،وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی خاطر خواہ پیشرفت کےلئے پنجاب حکومت کو سراہا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی،انوار الحق کاکڑ نے کہا اقبال کے خواب کی مکمل تعبیر تب ہی ممکن ہو گی جب بحیثیت قوم ملک کے بہتر مستقبل کےلئے جد وجہد کریں گے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















