سیاحت کیلئے بہترین ممالک میں پاکستان بھی شامل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)دنیا کی سب سے بڑی ٹریول گائیڈ بک پبلشر کمپنی لونلی پلانیٹ نے سیاحت کےلئے 10بہترین ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا۔

لونلی پلانیٹ نے ممالک، خطوں، شہروں، بہترین ویلیو اور sustainable ٹریول کی کیٹیگریز میں 50 مقامات کے ناموں کا اعلان کیا ،سیاحت کےلئے بہترین ممالک میں منگولیا کا نام سرفہرست ہے پھربھارت، مراکش، چلی، بینن، میکسیکو، ازبکستان، پاکستان، کروشیا اور سینٹ لوشیا بالترتیب 2 سے 10 نمبروں پر موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق 2024 کےلئے انتخاب کیے گئے مقامات کی سیاحت لوگوں کےلئے زبردست ایڈونچر ثابت ہوگی۔