اسلام آباد (بیورورپورٹ)عوام کیلئے ایک اور بری خبر،بجلی کمپنیوں نے قیمت مزید 1.30روپے یونٹ بڑھانے کی درخواست دائر کردی،اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔
قیمت بڑھنے سے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا،نیپرا کو کیپسٹی پیمنٹ مد میں 12 ارب 12 کروڑ ،مرمت و آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست بھی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی چوری و لائن لاسز کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ جبکہ بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کئے جائیں گے،نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔
عوام کیلئے ایک اور بری خبر،بجلی مزیدمہنگی ہونے امکان
















