اسلام آباد (بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،درخواست میں کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کا حقیقی بیٹوں سلیمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے، سابق وزیراعظم کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے،خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس پرسماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا شیر افضل مروت 4نومبر تک بیرون ملک ہیں،عدالت نے عمران،بشریٰ کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سابق وزیراعظم کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔
عمران کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب طلب
















