اسلام آباد (بیورورپورٹ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے نگران حکومت آئین کی پیداوار ہے، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے پابند ہیں،نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور چیئرمین سینٹ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وفاقی وزیر نے ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں شفاف طرز حکمرانی اور جمہوری عمل میں اوپن ڈائیلاگ اور معلومات تک رسائی کو آسان بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا،نگران وفاقی وزیر نے کہا میڈیا کا بنیادی مقصد درست معلومات عوام تک پہنچانا ہے، ذمہ دارانہ صحافت وقت کی ضرورت ہے، غیر جانبدارانہ اور ذمہ دارانہ صحافت سے ہی معاشرہ درست سمت لے سکتا ہے،چیئرمین سینٹ نے جمہوریت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے کیلئے متحرک اور غیر جانبدار میڈیا منظر نامے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا میڈیا شہریوں کو درست، بروقت اور غیر جانبدارانہ معلومات فراہم کر کے ان بنیادی اقدار کے محافظ کے طور پر کام کرتا ہے۔
نگران حکومت آئین کی پیداوار، قانون پر عملدرآمد کی پابند ہے:مرتضیٰ سولنگی
















