اشتعال انگیز گفتگو کیس، مریم اورنگزیب نے بریت درخواست دائر کردی

لاہور(کورٹ رپورٹر)سابق وزیر اطلاعات ومرکزی رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے اشتعال انگیزگفتگو کیس میں بریت درخواست دائر کردی۔

لاہور کی انسدا دہشتگردی عدالت میںکیس پر سماعت ہوئی، مریم اورنگزیب نے بریت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ٹی وی پروگرام میں گفتگو پرکوئی کردار ہے نہ ہی گفتگو کی ذمہ دار ہوں۔