اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کفر ملت واحد بن چکا ہم امت کی شکل کب اختیار کریں گے۔
جماعت اہل حرم کے زیراہتمام ”اتحاد امت و مسئلہ فلسطین“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے مسلم دنیا سے کوئی رہنما غزہ نہیں پہنچا، امریکی و برطانوی سربراہوں نے اسرائیل پہنچ کر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔
وفاقی وزیر نے کہا مسلمانوں کی مومنانہ غیرت کہاں گم ہو گئی،بڑی طاقتیں اسرائیل پہنچ کر اظہار یکجہتی کر رہی ہیں، یورپی یونین نے فلسطینی امداد کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا، کیا غزہ کے بعد اسرائیلی جارحیت کا نشانہ کوئی اور ریاست ہے؟۔
انیق احمد نے مزید کہا غزہ میں 7 ہسپتال بند ہو چکے ، باقیوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، مسلمان ممالک اسرائیل کی کمرشل پروازوں کو ایئر سپیس دینا فوری بند کریں، او آئی سی صرف مذمتی قراردادوں پر اکتفا نہ کرے بلکہ مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے۔
کفر ملت واحد بن چکا، ہم امت کی شکل کب اختیار کریں گے؟ انیق احمد


















