نواز شریف کو خوش آمدید ،سیاسی جماعتیں رسہ کشی بند کریں،جے یوآئی

اسلام آباد (بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہاہے نواز شریف کو وطن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،سیاسی جماعتیں آپس کی رسہ کشی بند کردیں ،ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔

ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہاملکی معاشی صورتحال دگرگوں ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا،سیاسی جماعتوں کے درمیان چپقلش ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔