مجرم کی واپسی،ریاست نے شرم،حیا،انصاف کودفن کردیا،پی ٹی آئی

لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی نے کہاہے قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے 27 برس قبل جرم و ریاست کے مابین اسی اشتراک بد کےخلاف بے مثال سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا، عمران خان کی قیادت میں قوم ملک کو سازش،طاقت ، چوروں، ٹھگوں، دھوکے بازوں اور بے حمیت مافیاز کے اشتراک سے فتح کرنےوالی قوتوں کے سامنے شعور سے لیس ہوکر پورے قد سے کھڑی ہے، ملک کے تمام مسائل کاحل فوری شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں ہے۔