کراچی (مشرق نیوز) پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر بھی انہوں نے جاری کردی۔والیہ نجیب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنانے کیلئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ‘ان کے ہاں 16 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی زیدان فیضان ملک رکھا ہے۔انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے والیہ نجیب نے کہا کہ ‘ہم والدین بن گئے ہیں اور اب احساس ہورہا ہے کہ اولاد کی محبت کتنی خوبصورت ہوتی ہے۔ انہوں نے اس نعمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘الحمدللہ! میں اس نعمت اور ہر چیز کیلئے اپنے رب کی ہزاروں بار شکرگزار ہوں۔والیہ نجیب نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ والیہ نجیب نے معروف اداکارہ فیروز خان کے ہمراہ شارٹ فلم ’روڈ ٹرپ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، والیہ نجیب اور ان کے شوہر فیضان سمیر سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔
معروف سوشل میڈیا انفلوئینسرواداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش
















