اسلام آباد(بیورورپورٹ)سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہاہے مردان کو لوڈشیڈنگ فری کردیا ،چوری سے پاک فیڈر ز کو بلاتعطل بجلی ملے گی۔
مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا وزیراعظم کی ہدایات پر 7 ستمبر کو بجلی چوری کےخلاف مہم شروع کی گئی،بجلی چوروں سے 26 ارب وصول کرلیے ،12 ماہ میں وصولیاں 300 ارب تک پہنچ جائیں گی،بل دینگے تو لوڈشیڈنگ نہیں کریں گے، ملک بھر کے جو فیڈرز چوری سے پاک ہوں گے لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی ،مردان میں ثابت کیا چوری روکی جا سکتی ہے، مردان کو لوڈشیڈنگ فری کردیا۔
راشد لنگڑیال نے مزید کہا ملازمین کے بغیر بجلی چوری ناممکن ہے، بجلی چوری میں ملوث ملازمین کو بھی گرفتار کیا، وارننگ ہے بجلی چور کو بخشیں گے اور نہ ہی سہولت کاروں کو،نادہندہ سرکاری محکموں کے بقایا جات بجٹ سے کاٹ لیں گے۔
مردان لوڈشیڈنگ فری ،بل دیں بلاتعطل بجلی لیں،حکومت کی پیشکش
















