نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو واپس ٹریک پر لے جائینگے،رانا ثنا

ملتان(بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ ومرکزی رہنما ن لیگ ر انا ثنا نے کہاہے موجودہ حالات میں عام آدمی کی زندگی بہت مشکل میں ہے،نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو واپس2017 والے ٹریک پر لےکر جائیں گے۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا عالمی دباو مسترد کرکے نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،5 ارب ڈالر کی امریکی پیشکش ٹھکرا ئی،جنوبی پنجاب میں ہر سطح پر ن لیگ موجود ہے، مریم نواز نے پارٹی ورکرز کو بہت متحرک کیا ، اٹک سے لےکر راجن پور تک عہدیدار و کارکن موجود ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہانواز شریف نے پاکستان کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو واپس2017 والے ٹریک پر لےکر جائیں گے۔