سیاست میں احترام ختم ،کلچر بہت خراب ہوگیا،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (بیورورپورٹ ) وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے سیاست میں عزت و احترام ختم ،کلچر بہت خراب ہوگیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کھیل و فٹبال کی فتح ہوئی، فٹبال عوام کا کھیل ہے، پاکستان میں فٹبال کو بہت مقبولیت حاصل ہے، بدقسمتی سے سیاسی کلچر بہت خراب ،سیاست میں عزت و احترام ختم ہوگیا، سیاست کھیل میں بھی آگئی ،کھیلوں میں سیاست کا عمل دخل ڈراونا خواب بن گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہاپوری کوشش ہے کھیلوں کو سیاست سے دور رکھیں، گول کرنے والے ہارون حمید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعمیری جذبے کو آگے بڑھایا جائے گا،فضل الرحمن سے متعلق سوال کے جواب میںوفاقی وزیر نے کہاانہی سے پوچھیں، میرا نام فضل الرحمن نہیں ۔