اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرئط پوری کرنے کیلئے اقدامات شروع، وفاقی وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن سفارشات کی روشنی میں مجوزہ پنشن رولز میں تبدیلیوں کیلئے سمری تیار کر لی، وزارت خزانہ مذاکرات سے قبل سمری منظورہونے کاخواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق پنشن رولز میں تبدیلی کا اطلاق وفاقی حکومت کے سول ملازمین پر ہو گا، مستقبل میں سرکاری ملازمین کو آخری تنخواہ کی بنیاد پر پنشن نہیں ملے گی، نئے طریقے کے تحت پنشن کا تعین آخری 3 سال کی تنخواہ کی اوسط پر ہوگا۔
مجوزہ سمری کے مطابق پنشن میں پنشنر کا حصہ 25 فیصد ہوگا، دوبارہ سرکاری نوکری ملنے پر پنشنر پنشن یا تنخواہ میں سے ایک کا حقدار ہوگا، پنشن میں اضافہ صرف سالانہ مہنگائی کےساتھ منسلک ہو گا۔
ذرائع کے مطابق مہنگائی 10 فیصد سے زائد ہونے پر پنشنرز کو ایڈہاک ریلیف دیا جائےگا، مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے پر ایڈہاک ریلیف واپس لے لیا جائے گا، پنشن میں سالانہ اضافہ صرف اصل پنشن تک محدود ہو گا، سمری کے مطابق پنشنر کے انتقال پر مجاز اہلخانہ کو صرف 10 سال کیلئے پنشن ملے گی، شہدا کے ورثا کو 20 سال،معذور اور خصوصی بچوں کو تاحیات پنشن ملے گی، پنشنر زندگی میں دوسری پنشن نہیں لے سکے گا۔
IMFشرط ،مجوزہ پنشن رولز میں تبدیلیوں کےلئے سمری تیار
















