سری لنکا کومسلسل تیسری شکست،آسٹریلیا نے پہلی فتح سمیٹ لی

لکھنو (ایم این پی )لنکا کومسلسل تیسری شکست،آسٹریلیا نے پہلی فتح سمیٹ لی۔

لکھنو¿ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںسری لنکا کے کپتان کسال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اوپنرز نے 125رنز کی شاندار شراکت بنائی،ایک وکٹ گرنے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی اور پوری ٹیم 43.3اوورز میں 209رنز پر چلتی بنی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا 4، پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نے 2،2 جبکہ گلین میکسول نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،میچ کے دوران بارش کی بھی مداخلت رہی،2بار میچ روکناپڑا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کاآغاز مایوس کن رہا،81رنز پر 3وکٹیں گرنے کے بعد مچل مارش،جوش انگلس نے ٹیم کو سہارا دیا اوردونوں نے نصف سنچریاں بنائیں،کینگروز نے ہدف 35.2اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،واضح رہے سری لنکا کو مسلسل تیسری شکست کاسامنا کرنا پڑا اور آسٹریلیاکی میگاایونٹ میں پہلی فتح ہے۔