پاکستان کی مثبت کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاہے حکومت سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی مثبت کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھنے و شفافیت کیلئے پر عزم ہے ۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف ،عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے موقع عالمی رہنماو¿ں سے اہم ملاقاتیں کیں،وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران شمشاد اختر نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے ،عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی مثبت کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھنے اور شفافیت کےلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیر خزانہ نے مالیاتی استحکام یقینی بنانے، مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور پائیدار اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہونے والی اصلاحات کے نفاذ کے عزم کابھی اظہار کیا۔