اسلام آباد(بیورورپورٹ)جعلی سیلز ٹیکس انوائس کے ذریعے314 ارب کاتاریخی فراڈ پکڑا گیا،میگا ٹیکس فراڈ میں ملک بھرکی 200 کمپنیاں ملوث پائی گئیں،تحقیقات کا دائرہ ملک بھرکے ٹیکس دفاترتک وسیع کردیاگیا۔
ایف بی آر نے کہامیگا ٹیکس فراڈسکینڈل میں کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے314 ارب کاٹیکس فراڈ کیا،سب سے زیادہ لاہور کی کمپنیاں ملوث ہیں،ایف بی آر نے تمام جعلی سیلز ٹیکس انوائسز فراڈ میں ملوث کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیئے ،کے ایچ سنز ، محسن ٹریڈرز کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت بلیک لسٹ کردیا گیا۔
جعلی سیلز ٹیکس انوائس سے اربوں کاتاریخی فراڈ پکڑا گیا

















